شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی مشترکہ ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 میں ممبئی سے شروع کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اس فلم کے ہدایتکار سجوئے گھوش ہیں جبکہ سدھارتھ آنند اور ممتا آنند پروڈیوسرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کو ایک خطرناک انڈرورلڈ کی دنیا میں دکھایا جائے گا، جہاں ان کا سامنا ابھیشیک بچن کے کردار سے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، ممبئی میں شوٹنگ کے بعد فلم کی باقی کاسٹنگ اور منظرنامے یورپ کے خوبصورت مقامات پر مکمل کیے جائیں گے۔ یورپ میں شوٹنگ کا مقصد ہے کہ شاندار ویژولز کے ساتھ ایکشن سینز کو بہترین انداز میں پیش کیا جائے۔
یہ فلم باپ اور بیٹی کے مشترکہ پروجیکٹ کے طور پر بالی وڈ میں ایک نیا جوش و خروش لائے گی، اور اس کی شوٹنگ کی تفصیلات کا انتظار مداحوں کے لیے بے صبری سے کیا جا رہا ہے۔