ملائکہ اروڑا کا والد کی خودکشی کے بعد پہلا بیان، خاندان کی پرائیویسی کی اپیل
یوتھ ویژن : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے۔
ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے والد کی موت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں شدید دکھ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انیل مہتا ایک محبت کرنے والے شوہر اور بہترین دوست تھے، اور ان کی موت نے پورے خاندان کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
11 ستمبر کو انیل مہتا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ بھارتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیر لیا اور لاش تحویل میں لے لی، مگر خودکشی کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔
مزید پڑھیں : ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی، پولیس تحقیقات میں مصروف
انیل مہتا کے سوگواران میں ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور ان کی سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ شامل ہیں۔ ملائکہ کی عمر صرف 11 سال تھی جب ان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی، اور والدین کی علیحدگی کے بعد وہ اور ان کی بہن امریتا اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔