پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا بھارت مشرق وسطیٰ تنازعے سے تیل کی سپلائی میں کمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار

شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب،تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور

شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب،تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور

یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے تاجر نمائندوں و مندوبین سے خطاب کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ SCOرکن ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر میں (FPCCI)کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کےلئے (FPCCI) کا عزم قابل تعریف ہے ،رواں برس اس حوالے سے پاکستان دو اعلیٰ سطحی (SCO) کے سربراہان اور متعلقہ وزر اکی ہونے والی کانفرنسز کی میزبانی کر رہا ہے، ان تقاریب سے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے ، بہتری کے نئے راستے تلاش کرنے کے مواقع میسر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شانہ بشانہ کام کرنے سے ہم اپنی معیشتوں اور اپنے لوگوں کو دیرپا فائدے پہنچا سکتے ہیں، دنیا بھر اورخاص طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کا خطہ اہم جیو اکنامک اور جیو اسٹریٹجک تبدیلیوں کا شکار ہوا ہے، دنیا کی 40% سے زیادہ آبادی اور عالمی معیشت کے تقریباً 20% کے ساتھ، SCO دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیموں میں سے ایک بن چکی ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہماری تجارت کا تقریباً 28 فیصد ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ وابستہ ہے۔ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی بے پناہ صلاحیتوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ شراکت دار ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دے کر SCO کے اندر علاقائی تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے اور ہمارا جغرافیہ، قدرتی وسائل اور ہنر مند افرادی قوت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی پرکشش ہیں۔ SCO شراکت داروں کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایس سی او پارٹنرز کے لیے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے، پاکستان علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کر رہا ہے ہمارے خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ پاکستان زراعت، صحت تعلیم ،ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تعلیم اور سیاحت کو فروغ دے کر اپنی عوامی و پارلیمانی روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دے کر معیشتوں اور عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے اورمشترکہ حکمت عملی او ر سرمایہ کاری کا فروغ ترقی و خوشحالی کا باعث بن سکتے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سہولت کاری سے تجارت و سرمایہ کاری میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ٹیرف میں کمی، کسٹم کے آسان طریقہ کار، اور مارکیٹ تک آسان رسائی سمیت دیگرمتعلقہ معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ رکن ممالک مشترکہ تحقیقی اقدامات، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور اسٹارٹ اپ تعاون کے ذریعے اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کریں اس سے روزگار کے وسیع مواقع ، بہتر پیداواری صلاحیت لا کر عالمی مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کیا سکتا ہے۔ اس خطے کی ترقی کےلئے ایس سی او ممالک کے مابین اقتصادی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل نا گزیر ہے ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور خاص طور پر سینیٹ، شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے، اقتصادی ترقی، امن اور استحکام کے ہمارے مشترکہ اہداف پارلیمانی اداروں کی فعال شمولیت سے مزید موثر ہوں گے۔ ایک ایسا خطہ جو زیادہ خوشحال، مربوط اور اختراعی ہو، اس کےلئے حکومت، تاجروں ، سرمایہ کاروں اور پارلیمانوں کا ایک ساتھ مل کر چلنا انتہائی اہم ہے۔ آئیے ہم سب ایک نئے مقصد جو مضبوط تعاون اور گہری شراکت داری کی جانب گامزن ہو پر مل کر آگے بڑھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com