آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات، معیشت ترقی کی راہ پر گامزن،وزیر خزانہ
یوتھ ویژن : (عمران قذافی سے) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور 25 ستمبر کو ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ان کی حتمی منظوری متوقع ہے۔
اپنے اہم بیان میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم نے مذاکرات کے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیشت اب استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات، 25 ستمبر کو قرض کی منظوری متوقع
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔