وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے ملاقات
یوتھ ویژن نیوز : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن (MMA) کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ایشیئن چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12 میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو حال ہی میں فیڈریشن اور وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ مکس مارشل آرٹس کے بین الاقوامی مقابلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مکس مارشل آرٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو وفد کی تجاویز پر غور اور مشاورت کرکے جلد عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے حال ہی میں ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ملاقات۔
آپکی بہترین کارکردگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔
پاکستان کے کھلاڑی ہمارے ملک کے درخشاں ستارے ہیں، پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، حکومت اس سلسلے میں پوری طرح معاونت کرے گی”
وزیرِ اعظم کی ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سے ملاقات میں گفتگو