ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی موقع پر پیغام
یوتھ ویژن نیوز : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم لیڈر اور ذہین ترین انسان تھے ۔ محمد علی جناح ؒ نے اپنے اعلیٰ کردار ، مستقل مزاجی اور جدوجہد مسلسل سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کے قیام کو یقینی بنایا ۔ قیام پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ پوری قوم بانی پاکستان کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے ۔ پاکستان کے قیام کے لیے انہوں نے مسلم لیگ لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔ جس نے قیام پاکستان کی منزل کو عملی جامہ پہنایا ۔
مزید پڑھیں : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر پیغام۔
آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے، ان پر قابو پانے کیلئے قانون اور آئین پر من وعن عمل کرنا ہو گا۔ ہمیں بانی پاکستان کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پر امن، ترقی اور جمہوری رویوں کو پروان چڑھانا ہوگا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان کے افکار پر عمل درآمد کر کے ہم ملک کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اوردرپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں۔
سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قائد اعظم ؒکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔