ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر پیغام۔
یوتھ ویژن نیوز : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پوری قوم بیگم کلثوم نواز کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
کلثوم نواز کی سیاسی و سماجی ، قانون کی بالادستی اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سیدال خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بلند حوصلہ اور مضبوط ارادے کی مالک خاتون تھیں انہوں نے نہ صرف اپنی گھریلو بلکہ سیاسی اور سماجی ذمہ داریاں بخوبی احسن طریقے سے نبھائی۔ وہ ہر سیاسی محاذ پر ہمیشہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں ۔ مشرف دور میں بھی میاں نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کو بڑے دانشمندی کے ساتھ اگے بڑھایا ان کے مضبوط اعصاب اور حوصلہ مندی اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کہ وہ واقعی ہی گاما پہلوان کی نواسی تھیں اور جرات و پیکر کی علامت تھیں ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ سدال خان نے صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سعید الہی سینیٹر بلال مندوخیل سینٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر بشرا انجم بٹ سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے بیگم کلثوم نواز شریف کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اشیاء خرد نوش کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے اور میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام کو بجلی کے ریٹس میں بھی نمایاں ریلیف دیا گیا ہے موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی مسائل سے نکالنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے اور ایسی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ ملک و قوم کو درپیش معاشی مسائل سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکے
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے بیگم کلثوم نواز کے درجات کی بلندی اور جنت میں اعلی مقام کے لیے اللہ تبارک و تعالی سے دعا بھی کی