آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے، پاکستان مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والا ملک بن گیا
یوتھ ویژن نیوز : نیپرا نے انتہائی مہنگی بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : نیپرا کا بجلی کی قیمت میں اضافہ، عوام پر مزید بوجھ
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے بجلی کی قیمت میں اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی، جس سے صارفین پر اضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
https://whatsapp.com/channel/0029ValBjKhCxoAuj5pdpz2P
تارزہ ترین خبروں اور تبصروں کیلے ہمارا وٹس ایپ چینل فالو کریں