شاہین آفریدی اور رضوان کی ٹاپ 10 میں واپسی، بابر اعظم کی رینکنگ میں بہتری
یوتھ ویژن : آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشنز بہتر کی ہیں۔ کپتان بابر اعظم 712 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے 720 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر واپس آکر اپنی ٹاپ 10 پوزیشن بحال کرلی۔
بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار واپسی کی ہے اور 709 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ حسن علی اور نسیم شاہ کی پوزیشنز بھی بہتر ہوئیں لیکن وہ ابھی تک ٹاپ 30 میں جگہ نہیں بنا سکے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے جو روٹ 899 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون 870 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔
Load/Hide Comments