ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی، پولیس تحقیقات میں مصروف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، انیل اروڑا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ خودکشی کے وقت ملائکہ اروڑا گھر پر موجود نہیں تھیں، جبکہ ان کی غیر موجودگی میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملائکہ اروڑا کے اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان ان کے والد کی رہائش گاہ پہنچے، اور اداکارہ بھی فوراً پونے سے ممبئی پہنچ گئیں۔
انیل اروڑا کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ ملائکہ اروڑا صرف 11 سال کی تھیں جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوئی، اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگیں۔