جنوبی افریقہ کے کاشتکاروں کا کارنامہ،دنیا کا سب سے وزنی آلو بخارہ اُگا لیا
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے دو کاشتکاروں نے 462 گرام وزنی آلو بخارہ اگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ڈین اور ڈیون برنارڈ، اوپی پلاس بوئرڈری فارم کے مالکان، نے کبھی بھی ریکارڈ بنانے کی نیت سے یہ پھل نہیں اگایا تھا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ڈین برنارڈ نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد ریکارڈ توڑنا نہیں تھا، بلکہ یہ ایک قدرتی عمل تھا۔ جس درخت سے یہ وزنی آلو بخارہ حاصل ہوا، اس پر تقریباً 150 آلو بخارے لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سب سے وزنی آلو بخارے کا ریکارڈ 2021 میں جاپان میں بنایا گیا تھا، جس کا وزن 355 گرام تھا، یعنی جنوبی افریقہ کا یہ آلو بخارہ سابقہ ریکارڈ سے 107 گرام زیادہ ہے۔
Load/Hide Comments