پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا بھارت مشرق وسطیٰ تنازعے سے تیل کی سپلائی میں کمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم، عمران ریاض سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم، عمران ریاض سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج

یوتھ ویژن: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانے پر معروف یوٹیوبر عمران ریاض سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں درج کیے گئے اس مقدمے میں عمران ریاض کے علاوہ مجاہد علی شاہ، اللہ نواز خان، سہیل احمد، عمر صادق، صدیق انجم، مصدق عباسی، اور طارق سلیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ اسلام آباد کے جی-14 علاقے کے رہائشی احمد صادق خان کی شکایت پر درج کیا گیا ہے، جو کہ جج احمد صدیق کے قریبی عزیز ہیں۔ مدعی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے عدلیہ اور ان کے چچا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

مقدمہ ‘وائلیشن آف پرائیویسی’ کی دفعہ 20 پیکا ایکٹ، دھمکیوں اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مشیر مصدق عباسی کو بھی اس مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد الزامات کی تصدیق ہونے پر یہ مقدمہ درج کیا گیا، اور جلد ہی نامزد افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔

مزید برآں، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسی نوعیت کے مقدمات دیگر وی لاگرز اور یوٹیوبرز کے خلاف بھی درج کیے جانے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com