پاکستان میں ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس، اقتصادی خوشحالی اور ترقی پر بات چیت
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) پاکستان کل یعنی 12 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے تجارت کے 23ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پاکستان، جو اس وقت ایس سی او کے سربراہان کی کونسل کا چیئر ہے، اس اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں رکن ممالک کے وزراء تجارت شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خطے میں اقتصادی خوشحالی اور باہمی تجارت کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔
اس وزارتی اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور خطے میں تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جام کمال خان کی قیادت میں اس اجلاس کا بنیادی مقصد خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس کے نتائج کو آئندہ ایس سی او حکومتی سربراہان کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔
اجلاس میں خطے میں موجود اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ تجارتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر غور ہوگا تاکہ ایس سی او کے رکن ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دی جا سکے۔