عمران خان نے ملٹری حراست سے بچنے کی درخواست دائر کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی
اسلام آباد (یوتھ ویژن نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست روکنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست پر چند اعتراضات کے ساتھ کیس کو سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا ہے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔
عمران خان نے ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلائے جانے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے یہ درخواست دائر کی تھی تاکہ انہیں ملٹری حراست میں لینے سے روکا جا سکے۔
Load/Hide Comments