تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کو حراست میں لے لیا گیا
یوتھ ویژن : ( مباشر بلوچ سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شعیب شاہین کو پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔
اس گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما، شیر افضل مروت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پرھیں : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گزشتہ روز کے جلسے میں ہونے والی بدنظمی کے باعث گرفتار کیا جا رہا ہے۔ یہ گرفتاریاں ملک بھر میں جاری سیاسی ہلچل کا حصہ ہیں، جس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار
Load/Hide Comments