تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق، پولیس نے مروت کی گاڑی کو روکا، جس پر انہوں نے مزاحمت کی۔ پولیس نے مروت کو اپنے ساتھ جانے کا کہا، تاہم وہ بار بار یہی سوال کرتے رہے کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے شیر افضل مروت کو ایس ایچ او کی گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
Load/Hide Comments