بلوچستان میں 3,500 سے زائد اسکول اساتذہ کی کمی کے باعث غیر فعال، 16,000 اساتذہ کی کمی کا سامنا
یوتھ ویژن : ( وہاب بلوچ پی آر او سینٹ قائمہ کمیٹی برائے غربت اور سماجی تحفظ سے ) بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے بھر میں 3,500 سے زائد اسکول اساتذہ کی کمی کے باعث غیر فعال ہو چکے ہیں۔ فروری میں نئی حکومت کے قیام کے بعد مزید 542 اسکول بند ہوئے، جس سے غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3,694 تک پہنچ گئی ہے۔ پشین، خضدار، قلات، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، آوران، اور کوئٹہ میں سب سے زیادہ اسکول غیر فعال ہیں۔ صوبے میں 16,000 اساتذہ کی کمی ہے، جبکہ حکومت نے 9,496 اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا ہے، اور کوئٹہ چیپٹر کے کانووکیشن میں 27 خواتین گریجویٹس کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دیے گئے۔
Load/Hide Comments