اہم آئینی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب، مولانا فضل الرحمان کا مشروط تعاون
یوتھ ویژن : ( وہاب بلوچ پی آر او سے ) اہم آئینی، قانونی سازی اور سیاسی مشاورت کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج رات 8 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونے والی اہم قانون سازی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔ حکومتی قانونی ٹیم آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کر رہی ہے۔ اس دوران ناراض سیاسی رہنما مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کو مشروط تعاون کا عندیہ دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں، پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو آج ایوان صدر میں بلایا گیا ہے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری ان سے ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments