نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج سپریم کورٹ سے اہم خطاب
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) سپریم کورٹ آج اپنے نئے عدالتی سال کا آغاز کمرہ عدالت نمبر 1 میں ایک خصوصی تقریب سے کرے گی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں : سپریم کورٹ سے 6 لاکھ روپے مالیت کے دو قیمتی کمپیوٹرز چوری
اس تقریب میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، اور اٹارنی جنرل منصور عثمان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ نئی عدالتی مدت کے آغاز کے موقع پر قانونی نمائندے موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ اکتوبر میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، اور جسٹس منصور علی شاہ نامزد چیف جسٹس کے طور پر سپریم کورٹ کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔
Load/Hide Comments