سپریم کورٹ سے 6 لاکھ روپے مالیت کے دو قیمتی کمپیوٹرز چوری
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو قیمتی کمپیوٹرز چوری ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق یہ کمپیوٹرز تیسرے فلور کے ایک کمرے میں منتقل کیے گئے تھے، جہاں سے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے ان کی عدم موجودگی کی اطلاع دی۔ چوری شدہ کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھیں، جن کی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملازمین کو مشکوک حرکتیں کرتے دیکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments