معروف اینکر پرسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق، سیاسی قیادت کا اظہار تعزیت
یوتھے ویژن : ( صائمہ معظم سے ) کراچی میں شارع فیصل پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن سید عبداللہ حسن جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، 40 سالہ سید عبداللہ حسن کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹریفک سگنل کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا۔ ریسکیو سروسز نے انہیں ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اینکر پرسن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سید عبداللہ حسن کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments