آئی سی سی وفد کا پاکستان دورہ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ
یوتھ ویژن : ( یوسف نثار سے ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد آئندہ چند دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
قریبی ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کے ممبران پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کے اہم پہلوؤں کی جانچ کے لیے اگلے 10 دنوں میں یہاں پہنچیں گے۔ اس دورے کو ٹورنامنٹ کے شیڈول اور ٹکٹنگ کی تفصیلات کے باضابطہ اعلان کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان، جو کہ ایونٹ کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے، اسٹیڈیم کی تعمیرات کو تیزی سے مکمل کر رہا ہے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کے فوراً بعد شیڈول اور ٹکٹنگ کی تفصیلات کا اعلان متوقع ہے۔
Load/Hide Comments