پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی کا امکان
یوتھ ویژن : ( عاقب ابراہیم غوری سے ) مسلسل چوتھی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں میں 15 ستمبر سے تقریبا 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے، آخری ایکسچینج ریٹ کی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کے مطابق، پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
تاہم، حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح کو 5 روپے فی لیٹر بڑھا سکتی ہے تاکہ کم قیمتوں کے سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور ایف بی آر کے 100 ارب روپے کے محصولات کے خسارے کا کچھ حصہ پورا کیا جا سکے جو موجودہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ہوا ہے، اس صورت میں، قیمت میں کمی تقریباً 5-6 روپے فی لیٹر ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی ہے، جبکہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، موجودہ پندرہ دن کے دوران پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا۔
حالیہ ایکس ڈیپوٹ پیٹرول کی قیمت 25 روپے 91 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 75 پیسے روپے فی لیٹر ہے، جبکہ یکم ستمبر سے سامنے آنے والی قیمتوں کے جائزے میں حکومت نے پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب ایک روپے 86 پیسے اور تین روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی کی تھی، اس طرح گزشتہ پندرہ دنوں میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی کُل کمی بالترتیب سولہ روپے 50 پیسے اور 19 روپے 88 پیسے فی لیٹر رہی ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029ValBjKhCxoAuj5pdpz2P
تارزہ ترین خبروں اور تبصروں کیلے ہمارا وٹس ایپ چینل فالو کریں