وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا.
یوتھ ویژن : ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) وزیرِ اعظم نے ملک بھر کے 115 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا جس میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی.
9 سے 15 ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے. پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں، وزیر اعظم شہباز کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی.
مزید پڑھیں : پچھلے 4 سالوں میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تفصیلات جاری
انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی. وزیرِاعظم
وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سیکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کیلئےکوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں. وزیرِ اعظم
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں. وزیرِ اعظم
اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں. وزیرِاعظم
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے.
تقریب میں وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، انسدادِ پولیو کیلئے وزیرِ اعظم کی نمائندہِ خصوصی عائشہ رضا فاروق، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن، یونی سیف، گیٹس فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.