پنجاب میں جیلوں کے قیدیوں کے لیے یونیفارم لیبر سکیل کا تعارف، روزانہ کے اہداف مقرر
یوتھ ویژن : ( عباس مضل سے ) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کی مشقت کیلئے یونیفارم لیبر سکیل متعارف کروا دیا۔
پاکستان پریزنز رولز 1978 کے مطابق جیل میں مشقت کرنے والا قیدی کم از کم ایک آزاد مزدور جتنا کام کرنے کا پابند ہے۔ نئے لیبر سکیل کے تحت قالین، صندوق، لوہے کی چارپائی، وارڈر اور قیدیوں کے لباس، دری، کمبل، کوٹ اور کاٹن نوار کی تیاری بارے روزانہ کے اہداف مقرر۔ اب لیبر سکیل کے مطابق مشقت مکمل کرنے والے قیدیوں کو ہی قانون کے مطابق سزا میں معافی مل سکے گی۔ پالیسی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے!
Load/Hide Comments