گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور نوجوانوں کی تربیت کی حمایت کا اعلان کردیا
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور حکومت کے نوجوانوں کی مہارتوں کی تربیت کے اقدامات کی حمایت کا فیصلہ کیا-
گوگل کے صدر برائے ایشیا پیسیفک، مسٹر اسکاٹ بیومونٹ نے کہا ہے کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور حکومت کے نوجوانوں کی مہارتوں کی تربیت کے اقدامات کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 2026 تک پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کی جائیں گی، جو ملک کی آئی ٹی صنعت میں انقلاب برپا کریں گی۔
مزید پڑھیں : گوگل کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،پاکستان میں آئی ٹی صنعت کے روشن مستقبل کی نوید
Load/Hide Comments