ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر اور آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سینٹ
یوتھ ویژن : ( شہزاد حُسین بھٹی سے ) بلوچستان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی –
جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیدال خان نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے۔
مزید پڑھیں : ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر سے کیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
خاص طور پر حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سیکورٹی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ سیدال خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح بلوچستان میں امن و امان کا قیام ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل حمایت حاصل ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اور سیدال خان کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔