مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام دفاعِ پاکستان مارچ کا انعقاد

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام دفاعِ پاکستان مارچ کا انعقاد

یوتھ ویژن : کراچی ( محمد افضل سے ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ وبلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہاہےکہ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے ۔اور قوم ناقابل تقسیم ہے۔پاکستان کو نقصان پہنچانے کے خواہش مندبھارت کو فوج اور عوام نے مل کرشکست دی۔پاکستان کے دفاع کےلیے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے دفاع اور پاکستان کے بقاءکےلیے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع پاکستان مارچ کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت ملیرہالٹ تا بلوچ کالونی شاہراہ فیصل تک دفاع پاکستان مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہر بھر کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مارچ کی قیادت مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدرفیصل ندیم ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان سمیت مرکزی قیادت نے کی ۔ دفاع پاکستان مارچ ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر بلوچ پل شاہراہ فیصل تک پہنچا، جہاں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہاکہ بھارت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کو نقصان پہنچائے اور اسے مٹانے کے عزائم رکھتا ہے، مگر پاکستانی عوام اور افواج نے ہمیشہ اس کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا کر اسے ہر محاذ پر شکست دی ہے۔ بھارت کو جنگ کے ہر میدان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اور پاکستانی عوام نے فوج کے ساتھ مل کر اس کے دانت کھٹے کر دیے۔فیصل ندیم نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس آزادی کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارچ پاکستان سے محبت اور اس کے دفاع کے عزم کا مظہر ہے، جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے ملک کو محفوظ بنایا ہے۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ہمیشہ ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ آج کا دفاع پاکستان مارچ پاکستان سے ہماری غیر مشروط محبت اور وطن کی سالمیت کے لیے ہمارے عزم کا اعلان ہے۔ ہم سب کو اپنی سرزمین کی حفاظت اور استحکام کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ پاکستان ہماری جان ہے اور ہم اس کے دفاع کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دی ہے۔ ہم اپنے فوجی جوانوں کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں اور اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دفاعِ پاکستان مارچ کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes