اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلائمٹ ایکشن کے لیے نوجوانوں کی مقامی کانفرنس (LCOY) کا شاندار انعقاد
یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے اہم کامیابی: بہاولپور میں مقامی کانفرنس آف یوتھ (LCOY) کا کامیاب انعقاد-
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پیک سرزمین بہاولپور کے تعاون سے اور YOUNGO (اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج فریم ورک کنونشن – UNFCCC کی نوجوانوں کی سرکاری کونسل) کے اشتراک سے مقامی کانفرنس آف یوتھ (LCOY) کی کامیابی سے میزبانی کی۔ اس کانفرنس میں مختلف مقررین اور پینلسٹس شامل تھے، جن میں ڈاکٹر ملک محمد یوسف (AZRI-PARC-بہاولپور)، محمد عمران (PCRWR-بہاولپور)، مسٹر شیر شاہ خان بنگش (کنٹری کانٹیکٹ پوائنٹ – YOUNGO-UNFCCC)، مسٹر حمزہ قیصر (آرگنائزر، RCOY سری لنکا-UNFCCC)، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر سمر فہد، ڈاکٹر محمد عدنان بخاری، ڈاکٹر عابد رشید گل، محمد سفیان (ریجنل کانٹیکٹ پوائنٹ – LCOY وسائب)، مسٹر عبد اللہ عامر (صدر پیک سرزمین، بہاولپور)، سید فرید محی الدین (LCOY/RCOY آرگنائزر اور شریک بانی اسکائی نوک) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024
اس کانفرنس میں آرمی پبلک اسکول بہاولپور اور دیگر متعلقہ اسکولوں، کالجوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کا مرکزی موضوع کلائمیٹ ایکشن اور نوجوانوں کی ترقی رہا۔ کانفرنس کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم (سرپرست CCSC) اور ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی نے پیک سرزمین بہاولپور اور YOUNGO-UNFCCC کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
پبلک ریلیشن آفس کی ٹیم، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز (خصوصاً IUB کلائمیٹ چینج سوسائٹی)، IUB-DoST ٹیم، اور دیگر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ توقع ہے کہ اس ایونٹ کے ذریعے طلباء کو COP29 (https://unfccc.int/cop29) میں شرکت کا موقع ملے گا، جہاں وہ IUB-پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی فورم پر کلائمیٹ چینج کے اثرات اور ممکنہ حل پر آواز اٹھا سکیں گے۔