آیوشمان کھرانہ اور رشمی کا مدنا کی فلم وجے نگر کے ویمپائر کا نیا نام سامنے آگیا!
یوتھ ویژن : ( ذیشان خان سے ) آیوشمان کھرانہ اور رشمی کا مدنا کی فلم ‘وجے نگر کے ویمپائر’ کا نیا عنوان رکھا گیا!
بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ اور ساوتھ سنیما کی معروف اداکارہ رشمی کا مدنا نے میڈوک فلمز کی سپر نیچرل یونیورس میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس میں وہ اس فرنچائز کی پہلی ویمپائر-کامیڈی میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کے فلم ساز امر کوشک، جنہوں نے ‘استری 2’ بنائی، نے اس سپر نیچرل فرنچائز کی اگلی فلم کے پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے کی تصدیق کی ہے، جو یونیورس کی پہلی ویمپائر-کامیڈی ہے اور اس کا نام اب ‘وجے نگر کے ویمپائر’ نہیں ہے۔
کاسٹ کو ظاہر کیے بغیر، کوشک نے ایک نئے انٹرویو میں باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ ویمپائر فلم کا عنوان ‘تھمبا’ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ "ویمپائر فلم کا عنوان تھمبا ہے۔ ہم اگلے دو ماہ میں اس کی شوٹنگ شروع کریں گے۔”
مزید برآں، کوشک نے یہ بھی تصدیق کی کہ ورون دھون کی فلم ‘بھیڑیا’ کا سیکوئل ضرور بنایا جائے گا اور فلم ساز اس وقت اس کی کہانی اور اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جون میں ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ آیوشمان کھرانہ اور رشمی کا مدنا کی فلم ‘وجے نگر کے ویمپائر’ اس سال کے آخر میں شوٹنگ کے لیے تیار ہوگی۔
دوسری جانب، کوشک کی فلم ‘استری 2’ جس میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ شامل ہیں، باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔