ضابطہ فوجداری اور پاکستان پینل کوڈ میں 489 ایف میں ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش
یوتھ ویژن نیوز : (واصب غوری سے )پارلیمنٹ میں ضابطہ فوجداری اور پاکستان پینل کوڈ میں 489 ایف پی پی سی میں ترمیم کا بل پیش/ٹیبل کر دیا گیا ہے۔معاشرے میں سود خوار مافیا،،فراڈیہ مافیا،سادہ لوح لوگوں کو کاروبار کا لالچ دے کر لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر نے کی کوشش اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پولیس کلچر میں ترمیم منظور ہونے کے بعد ،اس ترمیم کو پولیس سسٹم مافیاز کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے یا پھر حسب سابق ترمیم مظلوموں کو تخفظ دینےکی بجائے مافیاز کو مضبوط بنانے کیلئے ترمیم کا غلط استعمال کیا جائے گا
عوام الناس بشمول کاروباری حضرات اپنے معاشی معاملات کے لین دین میں اپنى Cheque Book كى حفاظت کا بندوست کریں کیونکہ حکومت نے اب نئی قانون سازی 489F PPC مین ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ھے لہذا اب يه جوازقابل قبول نه هو گا كه چیک بک گم یا Misplace ھو گئی ھے۔۔۔۔۔۔۔!!!
نئی قانون سازی کے مطابق اب ڈبل سزا کے ساتھ جتنی چیک کی رقم ھوگی اس کا ڈبل جرمانہ ادا کرنا ھوگا۔۔۔