مکہ کلاک ٹاور: دنیا کا سب سے بلند اور دوسری سب سے مہنگی عمارت
یوتھ ویژن : ( قاری عاشق سے ) مکہ کلاک رائل ٹاور: دنیا کا سب سے بلند مینار اور دوسری سب سے مہنگی عمارت، اسلامی ثقافت اور جدید تعمیرات کا شاہکار-
دنیا کا سب سے بلند ترین گھڑیال مینار سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع ہے، جسے مکہ کلاک رائل ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ عظیم الشان عمارت 601 میٹر (1972 فٹ) بلند ہے اور سات ٹاورز پر مشتمل ایک وسیع کمپلیکس کا حصہ ہے، جسے ابراج البیت کہا جاتا ہے۔
یہ کمپلیکس اسلام کے مقدس ترین مقام، مسجد الحرام کے قریب واقع ہے، جہاں ہر سال لاکھوں زائرین حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس مینار اور کمپلیکس کی تعمیر 2012 میں مکمل ہوئی اور اس کی تخمینہ لاگت تقریباً 16 ارب ڈالر (9.8 ارب پاؤنڈ) ہے، جو اسے دنیا کی دوسری سب سے مہنگی عمارت بناتی ہے۔ مکہ کلاک رائل ٹاور نہ صرف اپنی بلندی کی وجہ سے بلکہ اپنی تاریخی اور مذہبی اہمیت کی بنا پر بھی دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ ٹاور اسلامی ثقافت اور تعمیراتی حسن کا شاندار مظہر ہے اور سعودی عرب کی جدید تعمیرات کا ایک عظیم نمونہ بھی ہے۔