امریکی قونصل جنرل سکاٹ اربوم کا مزارِ قائد پر حاضری اور قائداعظم کو خراج عقیدت
یوتھ ویژن : ( قراۃالعین خان سے ) آج قونصل جنرل سکاٹ اربوم نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امریکی عوام کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
اپنی حاضری پر اظہار خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل اربوم نے کہا، "مزارِ قائد پر ہونا واقعی ایک معنی خیز تجربہ ہے۔ یہ امریکہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کی یاد دہانی ہے۔ جناح کا متحد، جمہوری پاکستان کا خواب وہی اقدار ہیں جو ہمارے دونوں ممالک عزیز رکھتے ہیں – برابری، سماجی انصاف، اور معاشی مواقع۔ ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے ایک ساتھ کام کرتے رہیں گے۔”
قونصل جنرل نے قائداعظم کے مزار کے ساتھ موجود میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائداعظم کی زندگی اور وراثت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
Load/Hide Comments