پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر سے کیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر سے کیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

چیئرمین سینٹ

یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سیدال خان ناصر سے کیسکو انجینئر ،آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر کلیم اللہ جوگیزئی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ۔

ملاقات میں بلوچستان میں جاری بجلی کے منصوبوب بلخصوص کیسکو میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی اس موقع پر انجینئر کلیم اللہ خان جوگیزئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں سے کیسکو کے سینئر انجینئرز کی تعیناتیوں کا مسئلہ جو کہ کئی ماہ سے زیر التواء تھا وہ حل ہوا اور سینئر انجینرز کو انکی تعیناتیاں ملیں۔

مزید پڑھیں : ڈ پٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور آزربائیجان کے سفیر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان نے امید ظاہر کی کہ کیسکو کے انجینئرز اپنی جائے تعیناتی پر عوام کی خدمات کو مزید بہتر کریں گے اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے زمیندار پیشہ افراد کو زارعی ٹیوب ویلز کے ذریعے زرعی انقلاب بلوچستان میں لانا چاہتے ہیں اور انہوں نے سولر ٹیوب ویلز کے لئے اربوں روپوں کی خطیر رقم بلوچستان کے لئے مختص کر رکھی ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سے بلوچستان میں زرعی انقلاب برپا ہو گا۔

مزید پڑھیں : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اہم اقدامات پرغور

دریں اثناء کیسکو سے تعلق رکھنے والےچیف انجینئرز ،انجینئر نعیم خان کاکڑ، انجینئر ولی محمد اچکزئی ،انجینئر ہاشم خان جوگیزئی ،انجینئر یوسف شاہ خان ، انجینئر سیف اللہ،انجینئر عادل عزیز قریشی انجینئرمحمدنظام اچکزئ،انجنئر سلام مینگل اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی ان کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری پاور ڈویژن کیساتھ اپنی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے اس کے لئے ہم ان کے بے حد مشکور ،ممنون ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے ایسے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com