وزیرِاعظم کا سیلاب میں جانیں بچانے والے ہیرو محب اللہ کو 25 لاکھ روپے انعام اور مفت تعلیم و صحت کی سہولیات کا اعلان
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی جان کی پراوہ کئے بغیر بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کا وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبال-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی محب اللہ کی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پذیرائی
محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا اورمحب اللہ کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور انکے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔
Load/Hide Comments