اکبر بگٹی کی سیٹ پر گاڑی چور کامیاب، گوادر میں مافیا جیتا !عون عباس بپی کا اہم انکشاف
یوتھ ویژن : ( مباشر بلوچ سے ) "اکبر بگٹی کی سیٹ پر کامیاب امیدوار کراچی کا بڑا گاڑی چور، گوادر سے منتخب امیدوار پابلو ایسکوبار جیسا مافیا – سینیٹر عون عباس بپی کا تہلکہ خیز انکشاف”
سینیٹر عون عباس بپی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو اکبر بگٹی کی سیٹ پر کامیاب کرایا گیا ہے، وہ کراچی کا سب سے بڑا گاڑی چور اور اس گروہ کا سرغنہ ہے۔
سینیٹر بپی نے مزید کہا کہ گوادر سے زبیدہ جلال کے مقابلے میں جس امیدوار کو کامیاب کرایا گیا، وہ دراصل ایک مافیہ پابلو ایسکوبار کی طرح ہے۔ ان بیانات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ سینیٹر بپی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے پس پردہ معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔
Load/Hide Comments