سوئس حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے 2025 کے لیے ایکسیلنس اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔
یوتھ ویژن : ( قراۃالعین خان سے ) سوئس حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے 2025 کے لیے ایکسیلنس اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔
سوئس حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 کے لیے ایکسیلنس اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔
ہر سال سوئس کنفیڈریشن بین الاقوامی تبادلے اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایکسیلنس اسکالرشپس کا اجراء کرتی ہے، جو سوئٹزرلینڈ اور 180 سے زائد ممالک کے طلباء کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ طلباء کا انتخاب فیڈرل کمیشن برائے اسکالرشپس فار فارن اسٹوڈنٹس (FCS) کرتی ہے۔
مزید پڑھیں : چائنا حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے سکلرشپ کا اعلان کر دیا
دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل کیٹیگریز میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:
- ماسٹرز کے بعد 1 سالہ ریسرچ
- ماسٹرز کے بعد 3 سالہ پی ایچ ڈی
- 1 سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اسکالرشپ سے متعلق تمام ضروری معلومات اور تقاضے حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ای میل پر درخواست کر سکتے ہیں: islamabad.scholarships@eda.admin.ch
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔