چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
یوتھ ویژن : ( نصرت رمضان سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نواجونوں کے روشن مستقبل کے لئے پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا-
پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔
پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی, انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر حد 18 سے 25 برس ہے، منتخب انٹرنی کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔ انٹرن شپ پروگرام کے خواہمشند نواجوان پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
cmip.punjab.gov.pk
مزید پڑھیں : ہائیر ایجوکیشن کا 8 ماہ کیلئے انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ
Load/Hide Comments