سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار مستعفی ہونے کا فیصلہ
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر مستعفی
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عمران منیار نے اپنی پوزیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے تاکہ وہ "دوسرے مواقع تلاش” کر سکیں۔
عمران منیار پہلے ہی چھ ماہ کے معاہدے پر کام کر رہے تھے جو 13 ستمبر کو ختم ہونے والا تھا۔
عمران منیار نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی مزید توسیع لینے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ 13 ستمبر کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے۔
عمران منیار کو فروری 2021 میں ایس ایس جی سی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔
اسی دوران ایس ایس جی سی نے اسٹاک ایکسچینج کو اس پیش رفت کے بارے میں نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ "سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک ہنگامی اجلاس پیر، 2 ستمبر 2024 کو شام 4 بجے منعقد ہوا تاکہ عمران منیار کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)/ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے استعفیٰ پر غور کیا جا سکے۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ "بورڈ نے منیار کے دوسرے مواقع تلاش کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔”
نوٹس کے مطابق، عمران منیار کا کمپنی میں آخری دن 13 ستمبر 2024 ہو گا۔
ایس ایس جی سی نے اپنے نوٹس میں عمران منیار کی کمپنی کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔