پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

یمن کا ایک اور بحری جہاز پر حملہ

بریٹش میری ٹائم بزنس سیکورٹی کمپنی نے یمن کے جنوب مغربی سمندری علاقے میں ایک اور بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بریٹش میری ٹائم بزنس سیکورٹی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کو یمن کی جنوب مغربی الحدیدہ بندرگاہ سے ستر میل شمال مغرب میں ایک بحری جہاز پر گولہ باری کی خبر ملی ہے۔

اس سلسلے میں رای الیوم نیوزسائٹ نے بھی بریٹش میری ٹائم بزنس سیکورٹی کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج پیر کو الحدیدہ بندرگاہ سے ستر میل شمال مغرب میں ایک تجارتی بحری جہاز پر کچھ گولے لگے ہیں جن کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ اس بحری جہاز کے قریب بھی ہوا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بحری جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گیارہ ماہ قبل غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد ہی یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطینی استقامتی محاذ کی حمایت میں بحیرہ احمرمیں صیہونی حکومت اور اس کے لئے کام کرنے والی دیگر ملکوں کی کمپنیوں کے بحری جہازوں پر حملے شروع کردیئے تھے۔

یمن کی مسلح افواج نے خبردار کررکھا ہے کہ بحیرہ احمر میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی ہے اور جو بحری جہاز بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا۔

یمن کی مسلح افواج نے اسی کے ساتھ واضح کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت کو چھوڑ کر سبھی ملکوں کے لئے جہاز رانی آزاد ہے لیکن کسی بھی بحری جہاز کو صیہونی بندرگاہوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے پوری طرح بند نہیں ہوجاتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کردیا جاتا، اس وقت تک صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر ہمارے حملے بھی جاری رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com