چیف جسٹس کی توسیع ممکن نہیں،رانا ثنااللہ
یوتھ یویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی توسیع کے لیے درکار نمبرز موجود نہیں ہیں، اور چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی توسیع قبول نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اگر ہمارے پاس نمبر پورے ہوتے تو آئینی ترمیم کے لیے کوشش کی جا سکتی تھی، کیونکہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو واضح طور پر بتایا کہ وہ ایکسٹینشن قبول نہیں کریں گے، تاہم اگر سب کی عمر کی حد بڑھائی جا رہی ہے تو وہ اس پر اعتراض نہیں کریں گے۔
مذاکرات پر بات کرتے ہوئے، رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ نہیں، بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔
Load/Hide Comments