پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا صحت اور تندرستی پر زور: ٹائن انٹرنیشنل کے سیمینار میں اہم خطاب

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا صحت کی بہتری اور قومی اتحاد پر زور ٹائن انٹرنیشنل سیمینار میں جامع خطاب

یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ٹائن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام صحت سے متعلق آگاہی سیمنار سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت ایک بنیادی حق ہے، اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ضروری علم اور وسائل تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے ٹائن انٹرنیشنل کو ان کی نمایاں کامیابیوں

اور صحت اور تندرستی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ سیمینار ٹائن انٹرنیشنل کی صحت سے متعلق آگاہی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روایتی چینی ادویات اور طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لیے ٹائن انٹرنیشنل کے لگن نے لاتعداد افراد کی زندگیوں پر نمایاں اثر ڈالا ہے اورصحت سے متعلق مسائل سے نمٹنے پر توجہ قابل ستائش ہے (ٹائن انٹرنیشنل) کی کاوشیں ہمارے قومی صحت کے مقاصد کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صحت مندانہ ماحول کا فروغ ہماری قوم کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا۔عوامی ترقی کی تعلیم ایک اہم شعبہ ہے۔ جہاں ٹائن انٹرنیشنل کو سبقت حاصل ہے۔ صلاحیت کو نکھارنے کے تربیتی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کے سماجی حالت بہتر بنانے میں (ٹائن انٹرنیشنل) اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والی نسلوں کو دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا اہم ہے ۔ہم پاکستان کا 77 واں یوم آزادی بھی منا رہے ہیں اور یہ ہمارے دلوں کو حب الوطنی کے جذبات سے بھر دیتا ہے آئیے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ایک مضبوط، زیادہ متحد پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔

مزید پڑھیں : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس نیپرا پر تنقید اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت، نجی شعبے، اور سول سوسائٹی ملکر صحت سے متعلق آگاہی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں تعاون کریں۔مل کر، ہم ایک ایسا ماحول بنا سکتے ہیں جہاں صحت کی تعلیم کو ترجیح دی جائے، اور جہاں ہر شہری کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے درکار وسائل تک رسائی حاصل ہو۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحت مند، زیادہ خوشحال پاکستان بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اللہ تعالیٰ نے

پاکستان کو قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے نوازا ہے ۔ پاکستان بہت بڑا ملک ہے 24 کروڑ کی آبادی ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یوتھ کی پاپولیشن اس دنیا کو بدل سکتی ہیں اور

اگر پاکستان کو خدانخواستہ دشمنوں سے کسی قسم کا خطرہ ہوا تو نوجوان طبقہ ملک کا دفاع کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ

پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کے لیے, پاکستان کے سالمیت اور فلاح و بہبود کے لیے ہم سب ایک ہیں

کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھ سکے۔پاکستان کے عوام ، قانو ن نافذ کرنے والے ادارے ، سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنا آج قربان کر رہے ہیں انھوں نے ملک کے مستقبل کے لیے

تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ اس وقت قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی سے لڑنا نہیں چاہتا تاہم ہم

کسی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینا جانتے ہیں

پاکستان کے عوام مستقل مزاج ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ترقی ہو۔ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا ہے میرے والد نے قرارداد پاکستان پہ دستخط کیے ۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے لیاقت جمنیزیم میں قائم فٹنس سینٹر کا بھی دورہ کیا بلاک کا افتتاح سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے بطور وزیر اعظم کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com