سوزوکی کی شاندار آفر: GS-150 موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ اور ماہانہ قسطوں کی پیشکش
یوتھ ویژن : ( مظہر اسحاق چشتی سے ) سوزوکی نے اپنی GS-150 ماڈل موٹر سائیکل پر شوقین افراد کے لیے بڑی پیشکش متعارف کرائی ہے۔ مہنگائی اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث، سوزوکی نے صارفین کو اپنی موٹر سائیکل خریدنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے صفر مارک اپ اور آسان قسطوں کی پیشکش کی ہے۔
سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ GS-150 اب 25 فیصد پیشگی ادائیگی (ڈاؤن پیمنٹ) کے ساتھ خریدی جا سکتی ہے، اور خریدار 24 ماہ کی قسطوں میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش میں ماہانہ قسط 11 ہزار 957 روپے ہوگی، جبکہ موٹر سائیکل کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔
یہ پیشکش مہنگائی کے باعث موٹر سائیکل خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ سوزوکی کی جانب سے اس پیشکش کے ذریعے صارفین کو مزید مالی بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
کمپنی نے جولائی میں بھی سوزوکی GR-150 ماڈل کے لیے اسی طرح کی پیشکش کی تھی، جس میں صفر مارک اپ اور 25 فیصد پیشگی ادائیگی شامل تھی۔ سوزوکی کی یہ پیشکش صارفین کے لیے موٹر سائیکل خریدنے کا ایک آسان اور سستا طریقہ فراہم کرتی ہے۔