وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام پر اطمینان، عوامی ریلیف کے لیے بڑے اقدامات
یوتھ ویژن : ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح میں کمی اور ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں مہنگائی کے اعشاریوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی سے افراط زر کی شرح 11 فیصد تک آ گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز اور فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنا عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی مثبت معاشی کارکردگی پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی اصلاحات اور رائٹ سائزنگ پالیسی کے نتائج جلد نمایاں ہوں گے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کو براہ راست فوائد پہنچانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں۔
Load/Hide Comments