آکسفورڈ چانسلر کی دوڑ میں عمران خان کی امیدوار پر عالمی میڈیا میں طوفانی تنقید
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواری پر بین الاقوامی میڈیا میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی جریدے کے مضمون کے بعد ان کی امیدواری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
برطانوی اخبار "دی گارڈین” نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا، طالبان کی حمایت کی، اور جنسی ہراسانی کے واقعات میں خواتین کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ اخبار نے خان کی امیدواری کو آکسفورڈ کی خواتین گریجویٹس کی توہین قرار دیا۔
دی گارڈین نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ چانسلر کے لیے موزوں ترین امیدوار کہا ہے، جنہیں غیر سیاسی اور احترام یافتہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ انجیولینی نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ چانسلر منتخب ہوئیں تو یونیورسٹی کو غریب طلباء کے لیے مزید قابل رسائی بنائیں گی۔
اس سے قبل "ڈیلی میل” نے بھی عمران خان کی چانسلر شپ پر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں "بدنام” سابق وزیر اعظم قرار دیا تھا۔