مسلم لیگ (ن) کی قیادت پی ٹی آئی سے مذاکرات پر تقسیم کا شکار
یوتھ ویژن : ( شہزاد حُسین بھٹی سے ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، احسن اقبال اور خواجہ آصف مذاکرات کے مخالف ہیں، جبکہ خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، اور ایاز صادق مشروط مذاکرات کے حامی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی سے بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہے۔
دوسری جانب، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ محمود اچکزئی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان بات چیت گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے، اور اس مذاکرات کی خبر اب میڈیا سے بھی شیئر کی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments