قدیم ایرانی سلطنت کا ریفریجریٹر
قدیم ایرانی صحرا کے اندر برف بنانا جانتے تھے ایرانیوں نے دنیا کی سب سے پہلی سپر پاور سائرس دی گریٹ کی قیادت میں قائم کی اسی طرح جنگ و جدل ہو یا آرٹ ایرانی ہمیشہ سے دنیا میں اپنا اثر چھوڑتے رہے ہیں یہ گنبد نما عمارت ہے جسے Yakhchal کہا جاتا تھا جسے انگریزی میں Ice Pit اور اردو میں آپ برف کا گڑھا کہہ سکتے ہیں یہ قدیم ایرانیوں کے فن تعمیر کا اعلی نمونہ تھا یوں قدیم زمانے میں ایرانیوں نے برف بنانا سیکھ لیا تھا یہ کیسی برف بناتے تھے آئیں جانتے ہیں
اس عمارت کا ڈیزائن گبند نما تھا جس کی دیواریں مٹی اور گارے سے موٹی تہہ کے ساتھ بنائی جاتیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت کم رہے
پانی کا ذخیرہ:
سردیوں میں پانی پگھلتی ہوئی برف سے حاصل کیا جاتا اس کے علاوہ دریاؤں سے پانی حاصل کیا جاتا جسے نہروں کی مدد سے اس گبند نما عمارت تک پہنچایا جاتا
برف بنانے کا عمل:
اس عمارت کے اندر پانی جمع ہو جاتا اور رات کو جب صحرا کا درجہ حرارت کم ہو جاتا تو یہ پانی برف بن جاتا آپ جانتے ہیں کہ گرمیوں کے مہینے میں بھی رات کو صحرا ٹھنڈا ہوتا ہے اور سردیوں میں تو درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے
برف کو سٹور کرنا:
جب پانی برف بن جاتا تو چھوٹے چھوٹے بلاکس کی صورت میں اس عمارت کے سب سے نچلے حصے میں چلا جاتا جہاں سب سے سرد درجہ حرارت ہوتا اور مہینوں برف جمی رہتی
بعد میں استعمال:
گرمیوں میں پھر اس برف کو مختلف مشروبات، خوراک کو محفوظ رکھنے اور حتی کہ Medical Purpose کے لئے استعمال کیا جاتا
یوں رات کو صحرا کی قدرتی طور پر کم درجہ حرارت کو استعمال کر کے ایک سادہ ٹیکنیک استعمال کر کے ایرانیوں نے برف بنائی اور اپنے زیر استعمال لائے۔