روسی فوجی ہیلی کاپٹر 22 اہم مسافروں کے ساتھ لاپتہ، تحقیقات جاری
یوتھ ویژن : ( مظہر اسحاق چشتی سے ) روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر، جس پر 22 اہم شخصیات سوار تھیں، لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر مشرقی روس میں واقع فوجی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور اپنی منزل پر مقررہ وقت پر نہیں پہنچا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کا لاپتا ہونا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر، جو 1960 کی دہائی میں ڈیزائن کیا گیا تھا، روس کے اندرونی علاقوں میں پرواز کے لیے مخصوص ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر کامچیٹکا کے قریب لاپتہ ہوا، جہاں اسی ماڈل کا ایک ہیلی کاپٹر 12 اگست کو حادثے کا شکار ہو چکا تھا، جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کامچیٹکا، جو روس کے مشرقی حصے میں واقع ایک مشہور تفریحی مقام ہے، ماسکو سے 6 ہزار کلومیٹر اور امریکی ریاست الاسکا سے 2 ہزار کلومیٹر دور واقع ہے۔ روس کے دور دراز علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے فضائی حادثات عام ہیں، اور ہیلی کاپٹر کے حادثات کی شرح خاصی زیادہ ہے۔