پاکستان میں ارینج میرج کا رواج، 81 فیصد شادیوں میں والدین کی پسند کا عمل دخل
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) پاکستان میں شادیوں کا ایک عام رواج والدین کی پسند کو ترجیح دینا ہے، حالیہ سروے کے مطابق، 81 فیصد پاکستانیوں نے ارینج میرج کی جبکہ 18 فیصد نے پسند کی شادی کی۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں میں ارینج میرج کا رجحان زیادہ ہے، جہاں 85 فیصد نے والدین کی خواہش پر شادی کی، جبکہ 14 فیصد نے اپنی پسند کی شادی کو ترجیح دی۔
لڑکوں میں بھی 77 فیصد نے والدین کی خواہش پر عمل کیا، جبکہ 22 فیصد نے اپنی پسند سے شادی کی۔ پسند کی شادی کرنے والوں میں 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کی شرح 21 فیصد رہی، جبکہ 79 فیصد لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی۔
مزید برآں، 50 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں میں ارینج میرج کا رجحان سب سے زیادہ پایا گیا، جہاں 89 فیصد نے والدین کی پسند کو ترجیح دی اور صرف 10 فیصد نے ذاتی پسند کو اہمیت دی۔