چین میں پرواز کے دوران روتی بچی کو ٹوائلٹ میں بند کرنے کا واقعہ
یوتھ ویژن : چین میں ایک پرواز کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب دو خواتین نے ایک روتی بچی کو طیارے کے ٹوائلٹ میں بند کر دیا۔ یہ واقعہ 24 اگست کو جنوب مغربی چین کے شہر گیانگ سے شنگھائی جانے والی پرواز پر ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بچی کو بتا رہی ہے کہ وہ صرف اس صورت میں باتھ روم سے نکل سکتی ہے جب وہ رونا بند کر دے گی۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا کیا اور سوالات اٹھائے کہ والدین اور دوسرے مسافروں کے حقوق میں توازن کیسے برقرار رکھا جائے تاکہ پرواز کو پر سکون بنایا جا سکے۔
جونیاؤ ایئر لائنز نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچی کو اس کی دادی کی رضامندی سے ‘تعلیم’ کے لیے ٹوائلٹ میں لے جایا گیا تھا۔ اس واقعے کی وجہ سے کچھ مسافروں کو کانوں میں ٹشو رکھنا پڑا اور کچھ نے شور سے بچنے کے لیے طیارے کے پچھلے حصے میں جا کر بیٹھنا پسند کیا۔ ویڈیو کی آن لائن تنقید کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔